رواں سال 9.46ارب کے تنا زعات کے فیصلے کئے، وفاقی محتسب

رواں سال 9.46ارب کے تنا زعات کے فیصلے کئے، وفاقی محتسب

لاہور علاقائی دفتر میں اب تک 102,189شکایات کے فیصلے کئے گئے، بریفنگ

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ اداروں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی اور ایوارڈز سے کام کرنے میں مسابقت کا جذبہ پروان چڑھتا ہے۔ وہ گزشتہ روز علاقائی دفتر لاہور میں وفاقی محتسب کے صوبہ پنجاب کے علاقائی دفاتر میں سال 2025ء کے دوران اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور عملے کو ایوارڈ دینے کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں علاقائی دفتر لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، بہاولپور، گوجرانوالہ، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان کے افسران اور ایوارڈ یافتگان نے شرکت کی۔ تقریب کے بعد وفاقی محتسب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال وفاقی محتسب پاکستان کی طرف سے 9.46ارب روپے مالیت کے تنازعات کے فیصلے کئے گئے۔ تقر یب میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب کے علاقائی دفاتر میں اس سال اب تک 102,189شکایات کے فیصلے کئے گئے جو پچھلے برس کے مقابلے میں 21.42فیصد زیادہ ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں