ایف ایف سی کی غیر معمولی جنرل میٹنگ، 57.38فیصد کورم قائم
اسلام آباد (دنیارپورٹ) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کی غیر معمولی جنرل میٹنگ ہوئی، جس نے کامیابی سے 57.38%کا کورم قائم کیا۔
میٹنگ میں انفرادی حصص یافتگان کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان، فوجی فائونڈیشن، سٹیٹ لائف، سٹی بینک، ڈوئچے بینک اور مختلف دیگر کارپوریٹ باڈیز اور اداروں سمیت بڑے ایکویٹی ہولڈرز کی جسمانی موجودگی، ویڈیو کانفرنسنگ، اور پراکسی نمائندگی کے ذریعے شرکت کی۔ حصص یافتگان کو اہم حکمتِ عملی تجاویز سے آگاہ کیا گیا۔