پی ایم ڈی سی ، میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کیلئے ڈیجیٹل انسپکشن سسٹم کا آغاز
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے قومی انسپکٹر پائلٹ ٹریننگ کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جو ایک اہم اور جدید اقدام ہے جس کا مقصد ملک بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل اداروں کے معائنہ اور منظوری کے عمل کو ڈیجیٹل اور معیاری خطوط پر استوار کرنا ہے۔
یہ پائلٹ پروگرام ریگولیٹری نظام کی کارکردگی بڑھانے، ڈیجیٹل انسپیکشن ٹیکنالوجی کے انضمام، اور اعلیٰ تربیت یافتہ قومی انسپکٹرز کا ایک مستحکم گروہ تیار کرنے میں معاون ثابت ہوگا تاکہ تعلیم میں معیار، شفافیت اور اصولوں کی پاسداری یقینی بنائی جاسکے۔ تربیتی سیشن کا باقاعدہ افتتاح صدر پی ایم اینڈ ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے کیا۔