آرٹس کونسل اورجی سی ویمن یونیورسٹی کی آرٹ نمائش

 آرٹس کونسل اورجی سی ویمن یونیورسٹی کی آرٹ نمائش

طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے سماجی موضوعات پر فن پارے پیش

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن اورآرٹ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے اشتراک سے روشنی تو ہم بھی ہیں کے عنوان پرنمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کی Aluminiطالبات کے فن پارے نمائش میں رکھے گئے ۔نمائش میں مختلف سماجی موضوعات پر مبنی فن پارے پیش کئے گئے جن کا مقصد کی طالبات کی فنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور آرٹ کے ذریعے سماجی مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔

کیوریٹر گروپ شو روشنی تو ہم بھی ہیں کی اسسٹنٹ پروفیسر آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ زین منظور تھیں۔نمائش کا افتتاح کمشنر راجہ جہانگیر انوراور وائس چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے کیا۔ ویمن یونیورسٹی کی اساتذہ،طالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔نمائش کا مقصد فنی صلاحیتوں کو اجاگر اور آرٹ کے ذریعے سماجی مسائل کو اجاگر کرنا تھا۔کمشنر نے کہا ایسی آگاہی نمائشیں مستقل بنیادوں پر جاری رہنی چاہئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں