سوشیو اکنامک رجسٹری پروگرام ، 15 لاکھ گھرانوں کا سروے
فیصل آباد ڈویژن میں26 لاکھ مستحق گھرانوں کا سروے کیا جائیگا:بریفنگسروے میں شمار ہونیوالوں کو رمضان پیکیج و دیگر حکومتی مراعات ملیں گی
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پروگرام کے تحت فیصل آباد ڈویژن میں ہوگا اب سب مستحقین کا شمار،کمشنر فیصل آبادڈویژن راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اہم اجلاس ہواجس میں بتایا گیا کہ فیصل آباد ڈویژن میں 15 لاکھ گھرانوں کا سروے مکمل ہوچکا ہے اورمجموعی طور پر26 لاکھ مستحق گھرانوں کا سروے مکمل کیا جائے گا۔فیصل آباد ڈویژن کی صوبہ میں سروے کے تناسب میں بہتر کارکردگی ہے ۔کمشنر نے کہا سروے میں شمار ہونیوالوں کو رمضان پیکیج سمیت دیگر حکومتی مراعات ملیں گی۔کمشنر نے چاروں اضلاع کی انتظامیہ کو سروے کا عمل تیز اور شفافیت کو یقینی بنانے کی تاکید کی اور کہا کہ اربن یونٹ کے ضلعی منیجرز سے میٹنگ کرکے اہداف یقینی بنائیں۔