گرانفروشی پر سخت کارروائی کی جائے :ایڈیشنل ڈی سی ذیشان لبھا

گرانفروشی پر سخت کارروائی کی  جائے :ایڈیشنل ڈی سی ذیشان لبھا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا۔ضلع بھر میں پرائس کنٹرول کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکنامکس اینڈ مارکیٹنگ زاہد شریف نے بریفنگ دیتے بتایا کہ گزشتہ ہفتے 5,181 انسپکشنز کی گئیں، جن میں مختلف خلاف ورزیوں پر 374,500 روپے جرمانہ کیا گیا، روٹی کی قیمت و وزن سے متعلق 245 انسپکشنز کی گئیں، خلاف ورزیوں پر 27,500 کے جرمانے کیے گئے ۔ذیشان لبھا نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ گرانفروشی، کم وزن روٹی اور نرخنامہ آویزاں نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں