ڈی سی ،ڈی پی او کا کرسمس پر سکیورٹی ودیگراقدامات کاجائزہ
ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کا بھی اجلاس،ناجائز قبضہ کیسز پر سماعت،ہدایات جاری
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کرسمس کے حوالے سے کرسچین کمیونٹی سے ملاقات کی اور کرسمس تقریبات پر سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کاجائزہ لیا اور اس موقع پر کرسمس کیک کٹنگ تقریب میں شرکت کی یقین دہانی بھی کروائی۔ کرسچین کمیونٹی کے فراد نے بھرپور تعاون پر ڈپٹی کمشنراور ڈی پی او کا شکریہ اداکیا، انکا کہنا تھا کہ وہ مسیحی بھائی کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی جنرل واثق عباس ہرل، اسسٹنٹ کمشنر لالیاں ڈاکٹر انس سعید، ڈی ایس پی سرکل سمیت دیگر افسر بھی موجود تھے۔
دریں اثناڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی اوڈاکٹر نوید عاطف نے ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ بے سہارا بیواؤں کی جائیدادوں پر ناجائز قبضے کے کیسز پر سماعت کی گئی۔درخواست گزاروں اور قابضین کے موقف سنے اور ہدایات جاری کیں۔ ضلع میں قابضین سے قبضہ واگزار اور حقیقی مالک کے سپرد کرانے کا عمل جاری ہے ،اس ضمن میں آرڈیننس 2025 کے مکمل نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے ہر فیصلہ فوری نافذاور ہر جائیداد محفوظ بنائی جارہی ہے ۔اجلاس میں اے ڈی سی آر، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت مختلف محکموں کے افسر شریک تھے ۔