مصباح طلعت کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن چنیوٹ کا دورہ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈائریکٹر پبلک انسٹرکٹرسیکنڈری ایجوکیشن مصباح طلعت نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن چنیوٹ کا دورہ کیااور تدریسی وانتظامی امور کا جائزہ لیا۔
انہوں نے پرنسپل ادارہ حرا سخاوت کی قائدانہ صلاحیتوں اور بہترین انتظامی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے امتحانات کے شفاف اور منظم انعقاد کو بھی خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے سپیشل گرانٹ سے زیر تعمیرکلاس رومز کا معائنہ کیا۔