سمندری پولیس کی کارروائی، 3 منشیات فروش گرفتار، ہیروئن اور چرس برآمد
سمندری (نمائندہ دنیا )سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر تھانہ سٹی سمندری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
تین بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر لیے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر آفتاب وسیم کی قیادت میں پولیس ٹیم نے غلام فرید، ظفر حسین اور عبد الطیف کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک کلو 40 گرام ہیروئن اور دو کلو 20 گرام چرس برآمد کی گئی۔