سکول تعلیم کے نام پر منافع بخش کاروبار والدین کا وزیر اعلیٰ سے نوٹس کا مطالبہ

 سکول تعلیم کے نام پر منافع بخش کاروبار  والدین کا وزیر اعلیٰ سے نوٹس کا مطالبہ

چناب نگر (نامہ نگار )تعلیمی ادارے تعلیم کے نام پر منافع بخش کاروبار کرنے لگے ہیں، جس سے والدین شدید متاثر ہیں۔

 ذرائع کے مطابق سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں پیپر فنڈ، یونیفارم، سٹیشنری اور دیگر اشیاء کے نام پر طلبا وطالبات سے ہر فرد سے 1000 سے 2000 روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں، جس سے سکولوں کو لاکھوں روپے کا منافع حاصل ہو رہا ہے ۔مبینہ طور پر کئی پرائیویٹ سکول ٹیوشن فیس کے نام پر بھی اضافی کمائی کر رہے ہیں، والدین نے کہا کہ تعلیم کے نام پر یہ کاروبار ان کیلئے چیلنج بن گیا ہے اور غریب عوام دونوں ہاتھوں سے لوٹے جا رہے ہیں۔والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سکولوں میں تعلیم کے نظام کو بہتر بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں