والدین کو دھمکیاں دینے والے بدبخت بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا

والدین کو دھمکیاں دینے والے  بدبخت بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)والدین کو دھمکیاں دینے والے بدبخت بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے گوکھوال میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم الیاس کو گرفتار کر لیا۔

جس کی جانب سے مبینہ طور پر اپنے والدین کو گھریلو ناچاقی کی بنا پر دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں اور پریشان کیا جا رہا تھا۔ جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ سنگل ۔پولیس نے 2جواریوں کو گرفتار کر لیافیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے دو جواریوں کو گرفتار کر لیا۔تھانہ رضا آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2جواریوں کو گرفتار کر لیا۔ جو جواپرچی فروخت کرتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کر رہے تھے ۔ جن کے قبضے سے نقدی، موبائل، جوا پرچیاں اور دیگر سامان برآمد کرکے واقعات کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں