تفتیشی آفیسر کو مبینہ طور پر رشوت دینے کی کوشش کر نے والا پکڑاگیا

تفتیشی آفیسر کو مبینہ طور پر رشوت  دینے کی کوشش کر نے والا پکڑاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تفتیشی آفیسر کو مبینہ طور پر رشوت دینے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ ساہیانوالہ کے تفتیشی آفیسر جاوید شاہد نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سرفراز کی جانب سے لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں اسے اور اس کے ساتھیوں کو بے گناہ کرنے کے عوض مبینہ طور پر بھاری مالیت کی رشوت دینے کی کوشش کی گئی۔ جس پر پولیس نے رشوت دینے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں