کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش ، ملزم پکڑا گیا
ملزم افضل کی 5 سالہ بیٹی کو ساتھ لے گیا ، مقدمہ درج کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ رضا آباد کے علاقے جمیل پارک میں افضل نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی پانچ سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر قابو کر لیا اور خالی پلاٹ میں لے جا کر اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے لگا۔ جبکہ متاثرہ بچی کے شور مچانے پر ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔