مکان پر قبضہ کرنے کی نیت سے شہری کو سنگین دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مکان پر قبضہ کرنے کی نیت سے گن پوائنٹ پر شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے چک نمبر 121 ج ب کے رہائشی ضیا الرحمن نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں کی جانب سے مبینہ طور پر اس کی مکان پر قبضہ کرنے کی نیت سے گن پوائنٹ پر اسے قابو کر لیا گیا اور قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔