ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر کا دورہ

ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر کا دورہ

بی ایف سی میں جاری لائیوسٹاک سرگرمیوں اور مجموعی کارکردگی بارے بریفنگ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر ریاض احمد غوری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر ڈاکٹر ندیم بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔فوکل پرسن بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر ڈاکٹر عبدالرزاق واہلہ نے بی ایف سی میں جاری لائیوسٹاک سرگرمیوں اور مجموعی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔منیجربی ایف سی تنویر عباس نے بی ایف سی کا تازہ ترین نیوز لیٹر بھی پیش کیاجس میں حالیہ اقدامات اور کارکردگی کو اجاگر کیا گیا ہے . 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں