ایم ڈی واسا کا سکیموں کا جائزہ،مختلف علاقوں کا دورہ
جڑانوالہ روڈ پر روڈ سائیڈ ڈرینز کی سلیبس کی مرمت اور بحالی کے معائنہ بھی کیا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے نیتھڑی میں نئے سیوریج سسٹم کی ترقیاتی سکیم کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں جاری مختلف سکیموں کے روٹس سمیت دیگر تمام چیلنجز کا جائزہ لیا تاکہ فوری طور پر انہیں حل کیا جا سکے ، انہوں نے جڑانوالہ روڈ پر روڈ سائیڈ ڈرینز کی سلیبس کی مرمت اور بحالی کے جاری کاموں کا معائنہ بھی کیا۔ واسا فیصل آباد نے جڑانوالہ روڈ کی روڈ سائیڈ ڈرینز کی سلیبس کی مرمت اور بحالی کا کام تیزی سے شروع کردیا ہے ۔