چنیوٹ:بڑی مقدار میں جعلی گھی برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی مقدار میں مضر صحت جعلی گھی برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے جامع آباد بھوانہ میں واقع جانوروں کی آلائشوں سے گھی بنانے والے فیٹ رینڈرنگ یونٹ پر چھاپہ مارا اور300 کلو سے زائد رینڈرڈ فیٹ برآمد کرلی۔رینڈرڈ فیٹ کو مختلف معروف کمپنیوں کے گھی کنٹینرز میں سٹور کیا گیا تھا اوراسے بناسپتی گھی کے نام پر فروخت کرکے جعلسازی کی جا رہی تھی۔ ملزم کو موقع پر گرفتار اور تھانہ بھوانہ میں مقدمہ درج کرادیا گیا۔