گجرات:چین کے تجارتی وفد کی ڈپٹی کمشنر اور ضلعی افسروں سے ملاقات

گجرات:چین کے تجارتی وفد کی ڈپٹی  کمشنر اور ضلعی افسروں سے ملاقات

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )چین کے تجارتی وفد نے ڈپٹی کمشنر آفس گجرات کا دورہ کیا ،وفد نے ڈپٹی کمشنر اور ضلعی افسر وں سے ملاقات کی۔

 اس موقع پر گجرات کی تاریخ اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں میڈم ہو (صدر ہونان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری)، مسٹر فین (ہونان انٹرپرائزز)، مسٹر شون (سی ای او ہونان انٹرپرائزز)، میڈم لی (چائنہ اکنامک کوریڈور پراجیکٹ)اور ڈاکٹر عمران (ڈائریکٹر پی بی آئی ٹی لاہور)شامل تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جبکہ وفد نے ضلع گجرات اور ضلع لاوڈی کے ساتھ سسٹر ایگریمنٹ پر دستخط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں