کمشنر نے گوجرانوالہ صنعت زار ایکسپو کا افتتاح کر دیا

کمشنر نے گوجرانوالہ صنعت زار ایکسپو کا افتتاح کر دیا

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گوجرانوالہ صنعت زار ایکسپو کا افتتاح کر دیا۔

محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیرِاہتمام گھریلو دستکاری اور ہنر مند خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے ایکسپو میں 42 سٹالز لگائے گئے جس میں ہنرمند خواتین نے اپنی ہینڈ میڈ پراڈکٹس پیش کیں ،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ارشاد وحید،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سمیرا اقبال،منیجر صنعت زار حنا بخاری ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماڈل چلڈرن ہوم زیب النسا اور شہریو ں نے شرکت کی ۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ گھریلو صنعتیں معاشی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ سوشل ویلفیئر اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ہنرمند افراد کی سرپرستی اور ان کی مصنوعات کی مارکیٹنگ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں