اندرون شہر سگنلز خراب مرمت بند گھنٹوں ٹریفک جام معمول شہریوں کا احتجاج

اندرون شہر سگنلز خراب مرمت بند گھنٹوں ٹریفک جام معمول شہریوں کا احتجاج

کنگنی والا بائی پاس نگار پھاٹک ،ٹرسٹ پلازہ چوک،کنگنی والا بائی پاس اور دیگر اہم چوراہوں اور بائی پاس چوکوں پر گاڑیوں کی قطاریں ، وارڈنز وی وی آئی پی پروٹوکول اور گاڑیوں کو جرمانوں میں مصروف

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت کی زیر نگرانی اندرون شہر گوجرانوالہ کوسگنل فری جی ٹی روڈ بنانے کاکام تیزی سے جاری لیکن اندرون شہر کے خراب ٹریفک سگنلزکی مرمت بندکردی گئی، خراب ٹریفک سگنلز کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم رہنے لگا ،گھنٹوں ٹریفک بند ہونے سے شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔

ٹریفک وارڈنز وی وی آئی پی پروٹوکول اور گاڑیوں کو جرمانے کرنے میں مصروف ہوگئے ، کنگنی والا بائی پاس نگار پھاٹک ،ٹرسٹ پلازہ چوک،کنگنی والا بائی پاس اور دیگر اہم چوراہوں اور بائی پاس چوکوں پر ٹریفک بندش معمول بن گئی، اعلیٰ افسر وں کے روٹس کے باعث ضلعی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کی طرف سے ٹریفک اور سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے اضافی نفری تعینات کردی جاتی ہے لیکن خراب ٹریفک سگنل کو بحال نہ کیاگیا بلکہ ٹریفک اہلکار بھی اندرون شہر ٹریفک کی بے ہنگم صورتحال پر قابو پانے میں ناکام رہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ کو سگنل فری بنانے کا کام تو جاری ہے لیکن حادثات کی روک تھام اور ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں