لٹکتے ننگے تاروں میں آتشزدگی شہریوں کیلئے خطرہ

لٹکتے ننگے تاروں میں آتشزدگی شہریوں کیلئے خطرہ

گیپگو سب ڈویژن کے فیڈر کچہری روڈ، پیرس روڈ، پاک پورہ، پورن نگر، گرین وڈ سٹریٹ، مجاہد روڈ پر صورتحال سنگین ، شکایات کے با وجود صارفین خوار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )گیپکو کی غفلت کے با عث بجلی کے لٹکتے ننگے تار ، آگ لگنے اور وولٹیج کم آنے پر شکایات کے باوجود عملہ شہریوں کو خوار کرنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق گیپگو سب ڈویژن کے فیڈر کچہری روڈ، پیرس روڈ، پاک پورہ، پورن نگر، گرین وڈ سٹریٹ، مجاہد روڈ میں بجلی کے لٹکتے تار شہریوں کیلئے وبال جان بن چکے ہیں آئے روز تاروں کو آگ لگی جاتی ہے جس کی وجہ سے تار پگھل جاتے ہیں ۔ شہریوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شکایات کے باوجود ایس ڈی او گیپگو ،لائن سپرنٹنڈ نٹ ،شکایات سیل کے عملے کے فون بند جاتے ہیں اگر کسی کا نمبر مل جائے تو یہ کہہ کر فون بند کردیا جاتا ہے کہ جلد آکر بجلی مرمت کرتے ہیں لیکن پورا پورا دن گرزنے کے باوجود بجلی ٹھیک کرنے نہیں آتے جس کی وجہ سے کچہری میں آنے والے سائلین اور وکلا کرب میں مبتلا ہیں۔ وولٹیج کم ہونے کی وجہ سے الیکٹرونکس سامان جل چکا ہے ۔ صارفین نے چیف ایگزیکٹیو سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کچہری کے فیڈر میں ذمہ دار ،ایماندار ،خوش اخلاق ایس ڈی او اور عملہ تعینات کیا جائے جو صارفین کی شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مسائل حل کرے ،غفلت ولاپروا ئی برتنے والے ایس ڈی او ،لائن سپرنٹنڈنٹ اور دیگر عملے کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں