گوجرہ :پولیس کی کارروائی،ساڑھے 5 کلو چرس برآ مد، ملزم گرفتار

گوجرہ :پولیس کی کارروائی،ساڑھے 5 کلو چرس برآ مد، ملزم گرفتار

ملزم علی رضا چرس سپلائی کرنے گیا تھا، سی سی ڈی نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )سی سی ڈی پولیس نے بدنا م زمانہ منشیات فروش کو قا بو کرکے ساڑھے 5کلو چرس برآ مد کرلی ۔ معلو م ہوا ہے کہ محلہ نیو پلا ٹ گوجرہ کا رہائشی منشیات فروش علی رضا عرف جنو ں چرس کی سپلا ئی دینے چک نمبر 287 گ ب گیا ہوا تھا ،اس دوران پنجاب پولیس کے ذیلی ادارے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی ) کے سب انسپکٹر عنصر جاوید نے ٹیم کے ہمراہ مخبری پر چھاپہ مار کارروائی کی اور اس دوران بدنام زمانہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں حراست میں لے لیا اور اسکے قبضہ سے ساڑھے پا نچ کلو چرس برآ مد کرلی ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علی رضا عرف جنو ں بدنام زما نہ منشیات فروش اور سا بقہ ریکارڈ یا فتہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں