چنیوٹ پولیس اور سبلنگ ایجوکیشن سسٹم کے درمیان ایم او یو پر دستخط
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس افسروں ا ورجوانوں کے بچوں کی بہتر تعلیم کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں اس حوالے سے گزشتہ روز چنیوٹ پولیس اور سبلنگ ایجوکیشن سسٹم کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوگئے۔
ڈی پی او دفتر میں منعقدہ پروقار تقریب میں ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف اور سبلنگ ایجوکیشن سسٹم کے نمائندے نے ایم او یو پر دستخط کئے ۔ایم او یو کے تحت شہدائے پولیس کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی جبکہ غازیوں کو 70 فیصد اور حاضر سروس اہلکاروں کے بچوں کی فیس میں پچاس فیصد رعایت دی جائے گی۔اس موقع پر ڈی پی او چنیوٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر سے متعلق دیگر اداروں کیساتھ بھی ایم او یو کئے جارہے ہیں۔