واسا فیصل آباد کے آپریشنل ایریا زکو 13رونز میں تقسیم کر دیا گیا
ڈائریکٹرز کی سربراہی میں ٹیکنیکل ٹیموں کو واضح ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر واسا فیصل آباد نے عوام الناس کو سروسز کی تیز رفتار فراہمی اور شکایات کے فوری ازالے کیلئے اپنے آپریشنل ایریا کو 13 زونز میں تقسیم کر دیا ہے ، جہاں ڈائریکٹرز کی سربراہی میں ٹیکنیکل ٹیموں کو واضح ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔منصوبے کے حوالے سے منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے بتایا کہ ہر زون کا انچارج اپنے متعلقہ علاقے میں ان کورڈ مین ہولز کو کور کرنے ، سیوریج مسائل کے فوری حل اور شہریوں کی کسی بھی شکایت پر بروقت ردعمل کا مکمل طور پر ذمہ دار ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ درخواست گزار کے مسئلے کے حل میں کسی قسم کی روگردانی یا کوتاہی کی ہرگز گنجائش نہیں ہوگی۔ایم ڈی واسا کے مطابق زون I پیپلز کالونی کے علاقوں پیپلز کالونی نمبر 1، الٰہی آباد اور بابر چوک میں سروس سنٹر قائم کر دیئے گئے ہیں۔ اسی طرح زون II مدینہ ٹاؤن میں مدینہ ٹاؤن I اور مدینہ ٹاؤن II، زون III منصورآباد جبکہ زون IV شمس آباد اور ملک پور میں سروس سنٹر قائم کیے گئے ہیں، جہاں ڈائریکٹر کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر زین العابدین انچارج ہوں گے ۔