سیر و تفریح کے لئے آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پارک میں سیر و تفریح کے لئے آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم باغ جناح میں ریاض نامی شہری سیر و تفریح میں مصروف تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی جیب سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔