جھنگ: سردی میں سوئی گیس کی عدم دستیابی، شہری پریشان

جھنگ: سردی میں سوئی گیس  کی عدم دستیابی، شہری پریشان

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ شہر اور گردنواح میں شدید دھند کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے اور ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

 دھند کے ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے ، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔علاوہ ازیں سوئی گیس کی عدم دستیابی معمول بن گئی ہے جس کی وجہ سے لوگ مہنگے داموں لکڑیاں استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اقدامات کر کے ٹریفک، دھند اور سردی کے اثرات کے ساتھ سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں