جھنگ:اتائی ڈاکٹروں کی بھرمار، شہریوں کی جانوں کو خطرہ

جھنگ:اتائی ڈاکٹروں کی بھرمار، شہریوں کی جانوں کو خطرہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ اور گردنواح میں جعلی کلینکس کھول کر غیر مستند ڈاکٹروں (اتائی ڈاکٹروں) نے شہریوں کی جانوں کیلئے خطرہ پیدا کر دیا ہے۔

مبینہ طور پر یہ افراد جعلی ایم بی بی ایس کا دعویٰ کرتے ہوئے ہسپتال چلا رہے ہیں اور مریضوں کو غیر معیاری دوائیں، انجکشن اور طاقت بڑھانے والی بوتلیں دینے میں ملوث ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے اس باعث ہزاروں مریض غلط تشخیص اور علاج کی وجہ سے موذی امراض کا شکار ہو کر دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، جبکہ دیگر ہزاروں افراد معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔متاثرہ شہریوں نے سی او ہیلتھ، ڈرگ انسپکٹر، اے سی اور دیگر متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور اتائی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کی ہے تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری علاج فراہم کیا جا سکے ۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر مستند ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔اور جھنگ و گردنواح کی عوام کو اس خطرے سے محفوظ بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں