چناب نگر:کمپریسر مشینوں سے گیس کا بحران شدید ہو گیا

چناب نگر:کمپریسر مشینوں سے گیس کا بحران شدید ہو گیا

شہریوں کو کھانا پکانے میں مشکلات ، جی ایم سوئی گیس سے نو ٹس لینے کا مطالبہ

چناب نگر(نامہ نگار)کمپریسر مشینوں کے بعد سوئی گیس کا بحران مزید شدید ہو گیا، شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے غیر قانونی طور پر کر مشینیں لگالی سوئی گیس حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ، شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے سوئی گیس کا پریشر بڑھانے کے لئے سکر مشینیں لگا رکھی ہیں جس کے باعث سکر مشین اردگرد کے گھروں کی بھی سوئی گیس کھینچ لیتی ہیں جس کی وجہ سے اردگرد کے گھروں میں سوئی گیس کی سپلائی زیرو ہو جاتی ہے ،شہریوں نے سوئی گیس کے جی ایم سے فوری نوٹس لینے اور سکر مشینیں لگانے والے افراد کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہر میں سوئی گیس کے کم پریشر نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے شہریوں کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا عمومارات اور صبح کے وقت گیس کا پریشر انتہائی کم ہوتا ہے جس کی وجہ گھریلو خواتین کو کھانے پکانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں