معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ہر وقت حاضر: ہاشم توصیف خان
بلوچنی (نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان کے ویژن کے مطابق ضلع فیصل آباد میں معیار تعلیم کو بلند کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم کی ہدایت پر ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر مقرر کیے گئے ہیں تاکہ تعلیمی اداروں کے مسائل بروقت حل کیے جا سکیں۔
ضلع فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر سکول اینڈ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ممبر سپیشل سکواڈ ایجوکیشن پنجاب ہاشم توصیف خان نے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم ضلع بھر کے سکولوں اور کالجز میں اساتذہ اور اداروں کے مسائل کے حل کے لیے ہر وقت سی ای او آفس فیصل آباد میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم نے تعلیمی معیار بلند کرنے کے لیے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کیے ہیں، جس سے کلاس رومز، چار دیواری اور ٹوائلٹ بلاکس کی تعمیر و مرمت کا کام شروع ہو چکا ہے ۔