رفیقی ایئر بیس کے گرد برڈ ہیزرڈ سے متعلق اجلاس کا انعقاد
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر صدارت رفیقی ایئر بیس کے گرد برڈ ہیزرڈ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں پرندوں کے باعث پیدا ہونے والے ممکنہ خطرات اور ان سے نمٹنے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایئر بیس انتظامیہ کے نمائندگان، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے ۔اجلاس میں ایئر بیس کے گردونواح میں صفائی ستھرائی، کچرے کی بروقت تلفی، کھلے کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کے خاتمے اور دیگر عوامل پر بریفنگ دی گئی جو پرندوں کو متوجہ کرتے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ برڈ ہیزرڈ کی روک تھام کے لیے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور حساس مقامات پر خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں اور باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنائیں۔