انتشار سے بانی پی ٹی آئی کو فائدہ نہیں ہوگا، قانون حرکت میں آئیگا:سردار خلیل طاہر سندھو

انتشار سے بانی پی ٹی آئی کو فائدہ  نہیں ہوگا، قانون حرکت میں  آئیگا:سردار خلیل طاہر سندھو

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردار خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ۔۔۔ ش

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردار خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ گلیوں اور سڑکوں پر تماشے لگانے سے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آ سکتے ، اور اگر فساد کیا گیا تو قانون اپنی گرفت بھی کرے گا۔انہوں نے پی ٹی آئی کے ارکان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایم کیو ایم کی تقلید کرتے ہوئے اپنے بانی کو خود مائنس کریں، کیونکہ بانی پی ٹی آئی کا کردار الطاف حسین سے کم نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ایم کیو ایم نے جو پالیسی اختیار کی، اسی کی بنیاد پر آج وہ اقتدار کا حصہ ہے ۔سردار خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے متعدد بار پی ٹی آئی کے ارکان کو مذاکرات کی دعوت دی، مگر انہوں نے جیل میں بیٹھے شخص کو ترجیح دی، جس کے باعث وہ خود مشکلات کا شکار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں