پینسرہ: کرسمس پر سینٹری ورکرز کے ساتھ اظہار یکجہتی،تقریب کا انعقاد

پینسرہ: کرسمس پر سینٹری ورکرز کے  ساتھ اظہار یکجہتی،تقریب کا انعقاد

پینسرہ (نمائندہ دنیا )کرسمس کے موقع پر سینٹری ورکرز کی جانب سے ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں خوشی اور یکجہتی کے اظہار کے لیے کیک کاٹا گیا۔ مہمانِ خصوصی لیبر قومی موومنٹ کے چیئرمین بابا لطیف انصاری تھے ۔

اس کے علاوہ آپریشن منیجر کیئر کمپنی رانا شمس، میاں رزاق، اشتیاق قادر اور دیگر مزدور رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔مقررین نے سینٹری ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے حقوق، مسائل اور فلاح و بہبود کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب بھائی چارے ، احترامِ انسانیت اور محنت کش طبقے کے ساتھ یکجہتی کی واضح مثال بنی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں