بچیانہ:مرکزی مسلم لیگ انٹرا پارٹی انتخابات، میاں الطاف صدر منتخب
بچیانہ (نمائندہ دنیا)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تحت یونین کونسل 39 گنگاپور میں انٹرا پارٹی انتخابات کامیابی سے منعقد ہوئے ، جن میں پارٹی کارکنان اور ووٹرز نے بھرپور شرکت کی۔صدر یونین کونسل کے عہدے کے لیے میاں الطاف، ڈاکٹر جاوید اور چودھری ارشد علی کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔
انتخابات کے دوران 655 گ ب، 591 گ ب گنگاپور اور 233 گ ب کے علاقوں میں 4 پولنگ سٹیشنز اور 8 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ، جہاں 2 ہزار سے زائد رجسٹرڈ کارکنان نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔نتائج کے مطابق میاں الطاف نے 941 ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مد مقابل ڈاکٹر جاوید نے 741 ووٹ حاصل کیے ۔ ووٹنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہا اور انتخابی عمل کے دوران کارکنان و ووٹرز میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔