بچیانہ:ڈینگی کا خطرہ، محکمہ صحت کی مبینہ غفلت پر شہری پریشان
بچیانہ (نمائندہ دنیا )بچیانہ میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز نے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے ، جبکہ محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کی مبینہ غفلت سے صورتحال مزید تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔
بچیانہ اور نواحی علاقوں میں ڈینگی مچھر کے خاتمے یا لاروا کے قلع قمع کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے ، جس کے نتیجے میں ڈینگی لاروا تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور متعدد افراد اس موذی مرض کا شکار ہو چکے ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس آنے والے مریضوں میں ڈینگی کے شکار افراد کی تعداد غیر معمولی حد تک بڑھ گئی ہے ۔ انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ وہ اپنے گھروں میں مچھر سے بچاؤ کے لیے سپرے کریں، گلی محلوں میں جمع شدہ فالتو پانی کو صاف کریں اور ڈینگی کے مریض جوسز وغیرہ کا استعمال جاری رکھیں تاکہ قوتِ مدافعت کمزور نہ ہو۔اہلیان علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے اپیل کی ہے کہ بچیانہ میں فوری طور پر ڈینگی کے خاتمے کے لیے سپرے کروایا جائے اور لاروا کی افزائش والے پوائنٹس کو پن آؤٹ کر کے ختم کیا جائے تاکہ ڈینگی کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے