مختلف کاروائیوں کے دوران 21 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران 21 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 21 منشیات فروش گرفتار کرلئے ۔
ملزمان سے مجموعی طور پر آٹھ کلو گرام سے زائد چرس، چار کلوگرام سے زائد آئس، تین کلو گرام سے زائد ہیروئن اور 1100 لٹر سے زائد شراب برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملز موں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔