شہری مسائل’’ہیلو فیصل آباد‘‘ موٹر بائیکس سکواڈ قائم کرنے کا فیصلہ

شہری مسائل’’ہیلو فیصل آباد‘‘ موٹر بائیکس سکواڈ قائم کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کو بروقت اور مؤثر میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے \"ہیلو فیصل آباد\" شکایت سیل کے قیام میں پیشرفت کے تحت شہر کو 15 زونز میں تقسیم کر کے \"ہیلو فیصل آباد میونسپل کارپوریشن موٹر بائیکس سکواڈ\" تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اس سلسلے میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں طے پایا کہ موٹر بائیکس سکواڈ اپنے اپنے زونز میں تجاوزات، واسا سے متعلق مسائل، سٹریٹ لائٹس، صفائی ستھرائی، ڈاگ کلنگ، وال چاکنگ کے خاتمے ، غیر قانونی پارکنگ، مسنگ مین ہولز اور کرب اسٹونز کی صورتحال کی نشاندہی کر کے متعلقہ محکموں اور شعبوں کو فوری طور پر آگاہ کرے گا۔’’ہیلو فیصل آباد‘‘کے تحت میونسپل کارپوریشن، واسا، پی ایچ اے ، ایف ڈی اے ، پنجاب فوڈ اتھارٹی، تحفظِ ماحول، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ٹیمیں فوری ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائیں گی۔کمشنر فیصل آباد نے موٹر بائیکس کی خریداری اور \"ہیلو فیصل آباد\" سیل کے قیام سے متعلق جاری اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں