وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر لگانے سے روکنے پر دھمکیاں

وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر لگانے سے روکنے پر دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے سے منع کرنے پر ڈرائیور کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔تھانہ کھرڑیانوالہ کے قریب پولیس کی جانب سے مسافر وین کو روک کر چیک کیا گیا۔

جس میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے پر ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی تو اس نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں