کور سائیڈ واک ڈرینز کی صفائی اور کورنگ کا عمل جاری

 کور سائیڈ واک ڈرینز کی صفائی اور کورنگ کا عمل جاری

میونسپل کارپوریشن اور واسا کو ڈرینز کو 100فیصد کور کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ڈویژنل انتظامیہ کی نگرانی میں فیصل آباد میں کور سائیڈ واک ڈرینز کو تیزی سے کور کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔اس ضمن میں میونسپل کارپوریشن کی ٹیموں نے سول لائنز کے علاقوں میں ڈرینز کی ڈی سلٹنگ کر کے انہیں کورڈ کیا۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن اور واسا کو شہر کی شاہرات پر ان کورڈ ڈرینز کو 100 فیصد کور کرنے کی واضح ہدایت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کام کی رفتار اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر پراگریس کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں