آفریدی کی آمد پر پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار کیوں :رانا آفتاب

آفریدی کی آمد پر پنجاب حکومت  بوکھلاہٹ کا شکار کیوں :رانا آفتاب

پینسرہ(نمائندہ دنیا )سابق صوبائی وزیر رانا آفتاب احمدنے کہا ہے کہ ایک منتخب وزیراعلیٰ کی آمد پرپنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار کیوں ہے ؟،وزیراعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی کی لاہور آمد پرجس طرح پنجاب حکومت روڑے اٹکا ر ہی ہیں وہ افسوس ناک ہے ۔ان خیالات کا اظہار نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 رانا آفتاب احمد نے مزید کہا حکومت اس حد تک نہ جائے ، سیاست کو دشمنی میں تبدیل نہ کیا جائے ، ہم اپنی نوجوان نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟۔ انہوں نے کہا حکومت پنجاب اپنی کارکردگی پر توجہ دے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں