کیرن ہسپتال:سہولیات ناپید، ملازمین علاج سے محروم

کیرن ہسپتال:سہولیات ناپید، ملازمین علاج سے محروم

ریلوے پریم یونین کا سہولیات نہ ملنے پر احتجاج ،وفاقی وزیر سے نوٹس کا مطالبہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )محکمہ ریلوے کا اربوں کمانے کا دعویٰ مگر ملازمین علاج کی سہولت سے بھی محروم ،لاہور میں ریلوے ملازمین کیلئے واحد کیرن ہسپتال میں سہولیات کا فقدان، ادویات نہ ہی ٹرینڈ عملہ موجود، ملازمین خوار ہو گئے ۔ ریلوے پریم یونین کاہسپتال میں سہولیات نہ ملنے پر احتجاج، وزیر ریلوے حنیف عباسی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، صدر ریلوے پریم یونین لاہور ڈویژن فیاض احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ کیرن ہسپتال غیر فعال پڑا ہے ، ادویات ہیں نہ ہی ڈاکٹر،ایمرجنسی پر مریض کو لے کر جائیں تو انجکشن اور سرنج بھی خود خرید کر لانی پڑتی ہے ،ریلوے افسر ملازمین سے کام تو پورا لیتے ہیں مگر سہولیات نہیں دیتے ،کیرن ہسپتال ریلوے کا سب سے بڑا ہسپتال تھاجس پر انتظامیہ توجہ نہیں دے رہی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں