جھنگ : شہری کی پر اسرار موت
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ کالج روڈ پرگھر میں ایک شخص کی پر اسرارطور پر موت۔
تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی روڈ بستی کل والی میں 50سالہ سلطان گھر میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی۔اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ سلطان کی بیوی ناراض ہو کر میکہ گئی ہوئی تھی اوروہ اکیلا ہی گھر سو رہا تھا۔