ماموں کانجن :پولیس کی کارروائی ڈیڑھ کلو چرس برآمد ،ملزم گرفتار

ماموں کانجن :پولیس کی کارروائی  ڈیڑھ کلو چرس برآمد ،ملزم گرفتار

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا )ماموں کانجن پولیس کی کارروائی ،منشیات فروش گرفتار، ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن مدثر قادر نے مخبر کی اطلاع پراہلکاروں کے ہمراہ احسان چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم اکرم عرف دادا سکنہ 511گ ب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اوراس کے قبضہ سے ایک کلو،چھ سو گرام چرس برآمد کر لی، ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں