ٹوبہ :ایل پی جی ری فلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 مراکز سیل

ٹوبہ :ایل پی جی ری فلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 مراکز سیل

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس عمر عباس میلہ کی ہدایات پر سول ڈیفنس انفورسمنٹ ٹیموں کی جانب سے ایل پی جی ری فلنگ اور آئل کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اس سلسلے میں شہر کے مختلف پٹرول پمپس کے کاغذات اور فائر سیفٹی انتظامات کی جانچ پڑتال کی گئی اوراس دوران عبدالحکیم روڈ پیرمحل پر قائم پٹرولیم سروس کو سیل کرکے بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح جہانگیر گیس پوائنٹ مائی صفوراں پیرمحل کو بھی سیل کرکے چالان کر دیا گیا جبکہ ری فلنگ میں استعمال ہونے والا سامان ضبط کر لیا گیا۔اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر محمود گل نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں یہ کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں