جڑانوالہ :تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن،متعدد دکانیں سیل

 جڑانوالہ :تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن،متعدد دکانیں سیل

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران متعدد دکانیں سیل کر دی گئیںجبکہ کئی دکانداروں کو موقع پر ہی جرمانے عائد کر دیئے گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب گورائیہ کی سربراہی میں شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی اور اس دوران چالیس سال پرانی دکانیں بھی مسمار کر دی گئیں۔کارروائی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر کی نگرانی میں انکروچمنٹ انسپکٹر میاں نوید رمضان اور پیرافورس کی ٹیم کے ہمراہ کی گئی،سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات ہٹا دی گئیں، متعدد دکانیں سیل کر دی گئیں ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور عوامی سہولت میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی دکاندار کو اپنی دکان سے آگے جگہ پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں