ٹھیکریوالا میں دکان سے لاکھوں مالیتی موبائل چوری
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )موبائل فون شاپ پر چوری ،نامعلوم چور قیمتی موبائل فون اور دیگر اشیاء لے کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کیمطابق تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ چک 66 ج۔ب دھاندرہ میں سوئی گیس نزد رحمت مسجد کے قریب واقع موبائل شاپ میں رات گئے نامعلوم چور روشندان کے ذریعے داخل ہوگئے اور وہاں سے لاکھوں روپے مالیتی موبائل فون،ہینڈ فری،چارجر اور دیگر اشیائچوری کر کے فرار ہو گئے ، متاثرہ دکاندار نے نامعلوم چوروں کے خلاف تھانہ ائیر پورٹ پولیس کو اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دے دی ہے ۔