شہر سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا:اسسٹنٹ کمشنر سمندری
سمندری(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر سمندری قمرمحمود منج نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں شہر سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بازاروں سے تجاوزات کیخلاف کارروائی کی نگرانی کرتے ہوئے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انجمن تاجران کے نمائندہ اسد عباس جاوید ، پیرا فورس سمندری کے انچارج رانا ہارون بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضع کیا کہ دکانداروں کو کسی صورت سامان دکانوں سے باہر رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرتے ہوئے سامان ضبط اور دکان سیل کر دی جائے گی ، ایف آئی آر الگ سے دی جائے گی ۔