ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا ڈی ایچ کیو سمیت مختلف مقامات کا دورہ

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا ڈی ایچ کیو سمیت مختلف مقامات کا دورہ

ضلع کی خوبصورتی کیلئے مختلف منصوبوں پر دن رات کام جاری :عائشہ رضواناعلیٰ سطح اجلاس کی بھی صدارت، متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کر دیں

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان کا بیوٹیفکیشن کے منصوبوں پر عملدرآمد اور صفائی کی صورتحال کے جائزہ کیلئے شہرمیں مختلف مقامات،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ،ضلع میں \'\'کی پروفارمنس انڈیکیٹرز \'\'پر عملدرآمد پر جائزہ کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس کی بھی صدارت کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے گزشتہ روز ایکسین ہائی ویز، سی او ایم سی و دیگر متعلقہ افسروں کے ہمراہ دریائے چناب کے پلوں، بائی پاس،ختم نبوت چوک و دیگر سائٹس کا دورہ کیا اور بیوٹیفکیشن کے جاری کاموں،لائٹس کی تنصیب سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں اور کہا کہ ضلع کی خوبصورتی کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے ۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال میں صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اصلاح کی ہدایت کی۔

انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور لواحقین سے ادویات کی دستیابی و علاج کے حوالے سے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس ڈاکٹر الطاف کو ایمرجنسی سمیت تمام وارڈز میں مکمل صفائی سمیت دیگر اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ڈپٹی کمشنر نے ایک مزید ایمرجنسی وارڈ بنانے ،جملہ سٹاف اور ڈاکٹرز کو دوران ڈیوٹی پراپر یونیفارم پہننے کے احکامات جاری کئے ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کیلئے علاج کی تمام تر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔دریں اثناء عائشہ رضوان نے اعلیٰ سطح اجلاس میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹس پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہری وعلاقائی خوبصورتی کا کوئی منصوبہ تعطل کا شکار نہیں ہونا چاہیے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد احمر علی، واثق عباس ہرل، اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں