شہری کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کیساتھ نقدی اور سامان چھین لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ اس سے نقدی، موبائل اور دیگر سامان بھی چھین لیا گیا۔
تھانہ صدر میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ذیشان نوید نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کرلیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسے زخمی کردیا۔