اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں شہری کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ ستیانہ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم سلطان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا۔ جو پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔ پولیس نے اسے پناہ دینے کے الزام میں اس کے والد کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔