فرائض میں غفلت،کرپشن میں ملوث ایس ایچ او معطل
آر پی او سہیل اختر سکھیراا نے ایس ایچ او کھرڑیانوالہ بابر گجر کیخلاف ایکشن لیا
فیصل آباد، بلو چنی (سٹی رپورٹر، نمائندہ دنیا)فرائض میں غفلت اور کرپشن میں ملوث ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا۔آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیراا نے فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او کھرڑیانوالہ بابر گجر کو معطل کر دیا۔ جبکہ سی پی او نے انسپکٹر ریاض اٹھوال کو نیا ایس ایچ او کھرڑیانوالہ تعینات کر دیا۔